logo

"حقیقی انسان کی قلبی راحت گناہ گاروں کی آشفتگیٔ خاطر سے زیادہ پُر شکوہ ہے۔"

از کتاب " آواز خدایان ": اثر حضرت مولاناالمعظم شاه مقصود صادق عنقا "پیر اویسی"

تصوّری مشق

اس مشق کو شروع کرنے سے پہلے آپ تمرکز® کی آرام بخش مشق انجام دیں، تاکہ آپ کا جسمانی اور ذہنی تناو ختم ہو جائے۔ ذیل میں پُرسکون ہونے کی ایک سادہ سی آرام دہ تکنیک درج ہے جو 3 منٹ کے اندر اندر آپ کو پھر سے تازہ دم کر سکتی ہے۔

سانسوں سے رنگ کرنے والا جادوئی برش
  • دفرش پر لیٹ جائیں اپنے تمام عضلات کو آرام دہ حالت میں لے آئیں۔ اپنے پیروں کو ایک دوسرے سے تھوڑا الگ رکھیں۔
  • اپنے بازوؤں کو آرام دہ حالت میں رکھیں۔ ہتھیلیوں کو اوپر کی طرف رکھیں۔ انگلیوں کو آرام دہ حالت میں رکھیں۔
  • چند منٹ بعد آپ محسوس کریں گے کہ آپ کا سارا تناو ختم ہوگیا ہے اور۔ آپ کی سانسیں فطری طور پر گہری اور ہموار ہو گئی ہیں۔
  • اب عام سانسوں کی بہ نسبت گہری اور بھرپور سانسیں لیتے ہوئے یہ تصوّر کرنا شروع کریں، گویا یہ سانسیں کوئی بڑا سا جادوئی برش ہیں۔اِس جادوئی برش میں اِتنی طاقت ہوتی ہے کہ یہ آپ کے پورے وجود کو منظّم کر دیتا ہے اور آپ کو ہر تناو سے چھٹکارا دے دیتا ہے۔ سانس اندر کھینچتے اور باہر نکالتے ہوئے یہ جادوئی برش آپ کے سارے جسم میں اندر سے پھرنا شروع ہو جاتا ہے اور آپ کے تمام وجود کو وحدت اور اکائی کی کیفیت میں لے آتا ہے۔
  • جب آپ سانس اندر لیں تو تصوّر کریں کہ آپ کی سانس اپنا جادوئی برش آپ کے اندر پھیر رہی ہے اور آپ کے سر کے بالائی حصّے سے لے کر آپ کے پیروں کے نچلے حصّے تک آپ کے تمام خلیات میں آکسیجن پہنچا رہی ہے اور اُن میں نئی توانائیاں بھر رہی ہے۔
  • جب آپ سانس خارج کریں تو اِس برش کو پیروں سے سر کی طرف ٹانگوں، پیٹھ، ریڑھ کی ہڈی، دھڑ، شبکۂ آفتابی (Solar Plexus) اور دماغ کے تمام خلیات سے گزارتے ہوئے واپس لائیں۔
  • اِس برش سے اپنی ساری تکان، پریشانیوں اور ذہنی رکاوٹوں کو اپنے اندر سے جھاڑ دیں۔ تصوّر کریں کہ توانائیوں کا ایک پُرنور ہالہ آپ کے اعضا کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے اور اُن کو چمکا رہا ہے۔ اپنے آرام یافتہ عضلات کو محسوس کریں۔ اپنی ہر سانس کے ساتھ اوپر سے نیچے تک پورے جسم کی پڑتال کرتے رہیں۔ شروع میں آپ کو یہ بات مشکل لگے گی، مگر سانسوں کے جادوئی برش کا سارا راز اِسی میں چھپا ہے کہ آپ اُسے کس رفتار اور کتنی مہارت سے استعمال کر سکتے ہیں۔
  • اس عمل کو دس سے بیس سانسوں تک دہرائیں پھر اپنے فطری انداز میں سانس لینا شروع کردیں اور مشاہدہ کریں کہ آپ کے جسم میں توانائی کی لہروں میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔
  • ان لہروں کی مدد لیتے ہوئے اپنی پریشانیوں اور تفکرات کا باقی ماندہ ہر اثر کو زائل کردیں اور اپنے جسم کے اندر کے ہر نظام کو پھر سے تازہ دم کرلیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ اندر سے انتہائی پُرسکون، اور آرام دہ حالت میں آچکے ہیں۔