logo
"لطافتوں میں سختیوں سے زیادہ قوّتِ برداشت ہے، سو اضطراب و پریشانی کے بجاے سکون میں زیادہ قوّت کا احساس ہوتا ہے۔ سمندر کے کناروں پر پانی کا زور و شور گہرائیوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔"

از کتاب " آواز خدایان ": اثر حضرت مولاناالمعظم شاه مقصود صاق عنقا" پیر اویسی"
تصوّریت

چه چیزی در مورد تجسم مهم است؟

زندہ ہستیاں اپنے حواس، خیالات اور تجربات کے تمام مثبت اور منفی نقوش محفوظ کر لیتے ہیں۔ یہ ریکارڈنگز ہمارے اندر موجود جسمانی اور نفسیاتی پروگراموں کی طرح کام کرتی ہیں اور اِنھی کے مطابق ہمارا کردار طے ہوتا ہے، اِن کی وجہ سے تناو، رکاوٹیں اور تکلیفیں پیدا ہو سکتی ہیں، جن کا نتیجہ توانائی کی کمی اور زندگی کے مشاغل میں ہماری عدمِ دلچسپی کی صورت سامنے آتا ہے۔

تصوّریت وہ بنیادی آلہ ہے جو دماغ کو مضبوط کرنے اور خود آگاہی پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اِس کی وجہ سے ہماری صحت کو نقصان سے بچایا اور شفایابی کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔ اگر پورے انہماک اور ایک منظّم طریقے سے اپنے عضلات اور توانائی کے ذخیروں پر توجّہ مرکوز کی جائے تو ایک مقناطیسی طاقت سارے جسم میں دوڑنے لگتی ہے۔ اِس سے مقناطیسی طاقت کا ایک بہاو پیدا ہوتا ہے جو جسم میں موجود برقی مقناطیسی توانائی کو پھر بحال کر دیتا ہے۔ اِس عمل کی بدولت ماضی کے حالات سے پیداشدہ منفی اثرات اور تفکّرات ختم ہونے لگتے ہیں اور ہم پھر سے ایک نارمل اور اچھّی حالت میں آ جاتے ہیں۔