ذہنی آرام بخشی
لمحۂ حاضر میں حضوری
تمرکز® میں ذہنی آرام بخشی سوچ اور محسوسات کے ارتکاز کے ایک لطیف عمل سے ارتقا پذیر ہوتی ہے۔
محسوسات یک جا ہو جاتے ہیں۔ اس حالتِ ارتکاز میں، ہمارے نظام میں ایک مجموعی توازن قائم ہو جاتا ہے اور ہمارا ذہن اور جسم ایک دوسرے سے ہم آہنگی کی حالت میں آجاتے ہیں۔
یہ ذہن و جسم کی ہم آہنگی ہے۔
تمرکز® کے کچھ خاص تکنیکوں کے ذریعے ذہنی سکون کے حصول سے ہم ایک ایسی حالت میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ذہنی سکون اور عصبی نظام کا آرام ملتا ہے اور حیاتی توانائیوں کو متأثّر کر کے ہمیں تھکا دینے اور زندگی سے لطف اندوز ہونے سے محروم کر دینے والے تمام تفکّرات، غصّے اور ردِّعمل سے نجات مل جاتی ہے۔
اِس کی بدولت ہم واضح طور پر دیکھ اور سوچ سکتے ہیں اور مثبت، توانائی سے بھرپور اور بامقصد اندازِ زندگی اختیار کر سکتے ہیں۔
خود کو نئی توانائیوں سے معمور کر سکتے ہیں اور عقل و شعور کے مطابق رویّہ اختیار کر سکتے ہیں۔ ہم میں یہ صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے کہ ہم اپنے اندر کے نظام کا سوئچ آف کر دیں اور خود کو آرام کی حالت میں لے آئیں تاکہ از سرِ نو خود کو اندر سے پھر سے تیار کر سکیں۔ اس طرح ہمارا ذہن اور جسم قلب میں 'مراقبے' کی تیّاری کرتا ہے۔