logo
"""سیب کا بیج، اپنے پروان چڑھنے کی صورت میں کچھ ثابت نہیں کرتا۔ وہ صرف اپنا اظہار کرتا ہے اور سیب کے درخت کے جوہر کو آشکار کر دیتا ہے۔"

"تصوّف و عرفان: حقیقتِ دین"، از حضرت صلاح الدّین علی نادر عنقا "پیر اویسی"
تنفس
ہماری سب سے اہم غذا... آکسیجن
تنفس: ہماری صحت، قوّت اور زندگی کے دورانیے کا انحصار ہمارے اندرونی جسمانی نظام میں موجود قدرتی توانائیوں پر ہے۔ آکسیجن ہمارے جسم کو توانائی اور غذا فراہم کرتی ہے اور ہمارے جسم میں موجود اِن اندرونی برقی مقناطیسی توانائیوں کو متحرّک اور فعّال کر دیتی ہے۔
عام طور پر لوگ سانس لینے کے فن سے ناآشنا ہیں۔ بھرپور سانس لینے کے بجاے، ہم اپنے سینے کے اوپری حصّے سے بس تھوڑی سی سانس لیتے ہیں جو ہمارے پھیپھڑوں کی مجموعی گنجائش کے صرف 1/10 حصّے کو بھرتی ہے۔ کم مقدار آکسیجن والا خون بیماریوں، تھکن، پریشانیوں اور ذہنی دباو پیدا کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ تمرکز تنفّس ہمیں بھرپور سانس لینے کا فن سکھاتا ہے۔ یہ اُسی قسم کی سانسیں ہیں جو گہری نیند میں سوئے شِیرخوار بچّے لیتے ہیں۔